ہندوستان کی ریاست پنجاب کے کسان رہنماؤں نے اپنےاحتجاج کا دائرہ اور وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لبنان میں ایران کے سفیر نے بیروت ائیرپورٹ پر کسی بھی ایرانی سیاسی شخصیت کے سامان کی تلاشی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان کی حکومت اور تحریک انصاف نے اپنی توجہ باضابطہ مذاکرات پر توجہ مرکوز کر لی ہے اور ان کے درمیان بیک چینل مذاکرات رک گئے ہیں۔
ہندوستان نے چین کی جانب سے تبت میں ڈیم کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کو اپنے بھیانک اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہندوستان کے کسانوں کا اپنے مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے اور انہوں نے کل پنجاب بند کے بعد آج گریٹر نوئیڈا کے زیرو پوائنٹ پر کسانوں کے مسائل سے متعلق مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔
پاکستان میں مجلسِ وحدتِ مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنوں سے کسی سرکاری و نیم سرکاری املاک کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں کسانوں کے احتجاج اور بند کا اعلان کئے جانے کے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئے۔
سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 افراد کو سزائیں سنا دی گئیں۔
پاناما چينل پر قبضے کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اس ملک میں ٹرمپ کے خلاف عوامی غصہ پھوٹ پڑا ہے اور اس ملک کے لوگوں نے مظاہرے کئے اور امریکی پرچم اور ٹرمپ کی تصویریں نذر آتش کیں۔