لندن میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i292084-لندن_میں_سیاہ_فام_نوجوان_کی_ہلاکت_کے_خلاف_پر_تشدد_مظاہرے
لندن میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر حملوں کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۳:۳۰ Asia/Tehran
  • لندن میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے

لندن میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر حملوں کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی حراست میں 20 سالہ راشن چارلس کی ہلاکت کے بعد بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین اورنقاب پوش افراد نے پولیس پر بوتلوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور املاک کو نذر آتش بھی کردیا۔

فسادات پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر مظاہرین کی ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی جا تی رہی ۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا اور کنگز لینڈ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 20 سالہ راشن چارلس گزشتہ ہفتے لندن پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔ چارلس کے اہلخانہ اور دیگر افراد کا کہنا ہےکہ چارلس کو محض سیاہ فام ہونے کی وجہ سے ہلاک کیا گیا۔