لندن: بس شاپنگ مال میں گھس گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i293578-لندن_بس_شاپنگ_مال_میں_گھس_گئی
لندن میں ایک مسافر بس ایک شاپنگ مال میں گھس گئی جس کے باعث جانی و مالی نقصانات کی خبریں ملی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • لندن: بس شاپنگ مال میں گھس گئی

لندن میں ایک مسافر بس ایک شاپنگ مال میں گھس گئی جس کے باعث جانی و مالی نقصانات کی خبریں ملی ہیں۔

 روزنامہ انڈی پینڈنٹ نے جمعرات کو بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ ایک ڈبل اسٹوری بس بے قابو ہوکر لندن میں کلیپ ھام جنکشن کے قریب لیونڈر ہل میں واقع ایک شاپنگ مال میں گھس گئی جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بس پوگن پول کچن ڈیزائن سینٹر سے جا ٹکرائی اور اس کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔
ابھی واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔