روس کے شہر سورگوٹ میں لوگوں پر چاقو سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i294706-روس_کے_شہر_سورگوٹ_میں_لوگوں_پر_چاقو_سے_حملہ
روس کے شہر سورگوٹ میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • روس کے شہر سورگوٹ میں لوگوں پر چاقو سے حملہ

روس کے شہر سورگوٹ میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے ہفتے کو روس کے شمالی شہر سورگوٹ کے ایک پرہجوم علاقے میں لوکوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔

روس کی عدالتی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابھی تک حملہ آور کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے اورنہ ہی یہ معلوم ہوسکاہے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا تھا۔

سورگوٹ شہر روس کے شمال میں واقع ہے جس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے۔