برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کے عمل میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i295444-برطانیہ_سے_یورپی_شہریوں_کے_انخلا_کے_عمل_میں_اضافہ
لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں لبنانی فوج کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کے عمل میں اضافہ

لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں لبنانی فوج کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے۔

فرانس پرس نے خبردی ہے کہ برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم یورپی ملکوں کے ایک لاکھ بائیس ہزار شہریوں میں سے بیشتر افراد اپریل دوہزار سولہ سے مارچ دوہزار سترہ کے دوران برطانیہ چھوڑ کر جاچکے ہیں اور گذشتہ نو برسوں میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں کے جن شہریوں نے برطانیہ کو خیر باد کہا ہے ان کی تعداد دوہزار سولہ کے مقابلے میں تینتیس ہزار زیادہ ہے جبکہ یورپی ملکوں سے برطانیہ نقل مکانی کرنے والے یورپی ملکوں کے شہریوں کی تعداد سات فیصد کم ہوگئی ہے۔
برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کا یہ عمل ایک ایسے وقت جاری ہے جب برطانوی شہریوں نے جون دوہزار سولہ میں ایک ریفرنڈم میں شرکت کرکے یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہوجانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔