امریکہ میں فائرنگ کے 53 واقعات، 14 ہلاک 44 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i295736-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_53_واقعات_14_ہلاک_44_زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ترپن واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور چوالیس زخمی ہوگئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے 53 واقعات، 14 ہلاک 44 زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ترپن واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور چوالیس زخمی ہوگئے

ہمارے نمائندے نے امریکہ میں فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ریاست ایلینوے میں فائرنگ کے دس واقعات پیش آئے جن میں نو افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوا ہے- فائرنگ کے واقعات ریاست جورجیا کے شہر ایڈل میں بھی پیش آئے جن میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے-  زخمی ہونے والے دونوں بھائی بتائے جاتے ہیں- امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ایک سو انیس واقعات پیش آئے جن میں تیس افراد ہلاک اور اٹھتر افراد زخمی ہوگئے- رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے زیادہ تر واقعات سڑکوں، ہوٹلوں ، شاپینگ سینٹروں اور پارکینگوں میں ہوتے ہیں - امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں روزانہ دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں- اس کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں کی مضبوط لابی کی بنا پر اب تک ہتھیار رکھنے اور اس کی خرید و فروخت کے لئے سخت قانون سازی نہیں کی جا سکی ہے-