برگزٹ کے خلاف برطانوی عوام کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i297009-برگزٹ_کے_خلاف_برطانوی_عوام_کا_مظاہرہ
ہزاروں برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے اپنے ملک کے باہر نکلنے کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • برگزٹ کے خلاف برطانوی عوام کا مظاہرہ

ہزاروں برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے اپنے ملک کے باہر نکلنے کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کی سڑکوں اور پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے کے شرکا، یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے عمل کو روکنےکا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ، اس مظاہرے کا عنوان ، یورپ کے لئے عوام کا مظاہرہ ہے اور اس کا مقصد یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کی مخالفت کرنا ہے۔
برطانیہ نے جون دوہزارسولہ میں ایک ریفرینڈم کے ذریعے یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
برطانوی پارلیمنٹ پیر تک برگزٹ کی منسوخی کے منصوبے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات نہایت سستی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یورپی یونین سے باہر نکلنے کے لئے ہونے والے مذاکرات کے ٹھپ پڑنے کی وجہ، برطانیہ کی جانب سے معاہدے کے مطابق یورپی یونین کو ادا کی جانے والی رقم کی مقدار کے سلسلے میں پایا جانے والا تنازعہ ہے۔