برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلے کے بل کا مسودہ منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i297263-برطانوی_پارلیمنٹ_میں_یورپی_یونین_سے_نکلے_کے_بل_کا_مسودہ_منظور
برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بل کے مسودے کو منظوری دے دی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلے کے بل کا مسودہ منظور

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بل کے مسودے کو منظوری دے دی-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے تین سو چھبیس ممبران نے منگل کو یورپی یونین سے باہر نکلنے کے لئے "عظیم منسوخی" نامی بل کے مسودے کے حق میں اور دوسو نوے ممبران پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے- اس بل کے مسودےکا مقصد انیس سوبہتر کے قانون کو منسوخ کرنا ہے جس کی بنیاد پر برطانیہ یورپی یونین کا رکن بنا تھا- اس بل کی بنیاد پر اندرون ملک عدالتوں میں برطانیہ کے داخلی قوانین کو یورپی یونین کے قوانین پر ترجیح حاصل ہوگی-