امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات، 43 ہلاک و زخمی
Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پندرہ گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے تشدد و فائرنگ کے واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پینتیس دیگرزخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر واقعات انڈیانا، شمالی کیرولائنا، پینسیلوانیا، کیلیفورنیا، جورجیہ اور مریلینڈ میں رونما ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ کے باعث امریکہ کی کوئی بھی حکومت، تاحال گن کنٹرول قوانین کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کے قابل نہیں ہوئی ہے۔
ٹیگس