سوچی آستانہ اجلاسوں کے نتائج کے پیش نظر دیمستورا اور لاوروف ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i304282-سوچی_آستانہ_اجلاسوں_کے_نتائج_کے_پیش_نظر_دیمستورا_اور_لاوروف_ملاقات
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے دیمستورا نے شام کے بحران کے حل کے بارے میں سوچی اور آستانہ مذاکرات و اجلاسوں کے نتائج کے بارے میں گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • سوچی آستانہ اجلاسوں کے نتائج کے پیش نظر دیمستورا اور لاوروف ملاقات

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے دیمستورا نے شام کے بحران کے حل کے بارے میں سوچی اور آستانہ مذاکرات و اجلاسوں کے نتائج کے بارے میں گفتگو کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز ماسکو میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے دیمستورا سے گفتگو کرتے ہوئے بحران شام کے حل کے لئے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چوّن کی شقوں پر عمل درآمد کی اہمیت و ضرورت پر تاکید کی۔

اس قرارداد کی شق میں بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کی شمولیت سے شام میں کشیدگی سے عاری علاقے قائم کئے گئے جس سے اس ملک کی صورت حال پر مثبت مرتب ہوئے۔

واضح رہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی فریقوں کے مذاکرات شام میں کشیدگی سے عاری چار علاقوں کے قیام پر اتفاق رائے پر منتج ہوئے۔