عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلے: ایران تیسرے مقام پر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458434-عالمی_فری_اسٹائل_کشتی_مقابلے_ایران_تیسرے_مقام_پر
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
(last modified 2026-11-02T08:26:06+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلے: ایران تیسرے مقام پر

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 6 مختلف تمغے جیت کر 2026 کی عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپین شپ کے مقابلے 29 اکتوبر سے یکم نومبر 2026 تک قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوئے۔ ایرانی ٹیم نے 2 سونے کے تمغے، ایک چاندی کا اور کانسی کے تین تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 133 پوائنٹس حاصل کیے اور اس عالمی چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایران کی طرف سے 61 کلوگرام زمرے میں احمد محمد نژاد جوان اور 125 کلوگرام زمرے میں امیرحسین زارع نے سونے کے تمغے جیتے۔ 79 کلوگرام وزن میں محمد نخودی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ رحمان عمو زاد نے 65 کلوگرام، امیرمحمد یزدانی نے 74 کلوگرام اور حسن یزدانی نے 97 کلوگرام وزن میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

امریکا 194 پوائنٹس اور روس 185 پوائنٹس کے ساتھ ان مقابلوں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel