افغانستان پر امریکی حملوں پر ہیومن رائٹس واچ کی تشویش
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان پر جاری امریکی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔پٹریشیا گآسمین نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکی حملوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد افغانستان پر امریکی حملوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔پینٹاگون کی جانب سے اعلان کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں میں ساڑھے تین ہزار سے زائد بم برسائے گئے ہیں۔