روس میں امریکی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں پر ماسکو کا موقف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i305473-روس_میں_امریکی_ذرائع_ابلاغ_کی_سرگرمیوں_پر_ماسکو_کا_موقف
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس میں امریکی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں پر بندشوں کے خاتمے کا دارومدار، امریکہ میں روسی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں میں پائی جانے والی رکاوٹوں کے خاتمے پر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • روس میں امریکی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں پر ماسکو کا موقف

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس میں امریکی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں پر بندشوں کے خاتمے کا دارومدار، امریکہ میں روسی ذرائع‏ ابلاغ کی سرگرمیوں میں پائی جانے والی رکاوٹوں کے خاتمے پر ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ، روس میں اسی صورت میں آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں کہ جب واشنگٹن کے حکام امریکہ میں روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں اور مسائل پیدا نہ کریں۔واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان حالیہ مہینوں میں کافی کشیدگی بڑھی ہے۔امریکہ کی وزارت قانون نے حال ہی میں امریکہ میں رشا ٹوڈے نیوز چینل اور اسی طرح اسپوٹنیک خبر رساں ایجنسی کے خلاف کچھ بندشیں لگائی ہیں جس پر روس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔