آبنائے ہرمز میں مزید 2 تیل ٹینکروں میں آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458600-آبنائے_ہرمز_میں_مزید_2_تیل_ٹینکروں_میں_آگ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ حصے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے مزید دو تیل ٹینکروں میں آگ لگ گئی ہے۔
(last modified 2026-11-06T12:42:28+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں مزید 2 تیل ٹینکروں میں آگ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ حصے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے مزید دو تیل ٹینکروں میں آگ لگ گئی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، آئی آر جی سی، کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ احکام کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 2 تیل ٹینکروں کو، جن میں سے ایک آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں اور دوسرا خود آبنائے ہرمز میں غیر قانونی اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، آبنائے ہرمز میں روک دیا گیا اور وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔

ارنا نے آئی آر جی سی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے تمام نیویگیشن اور لوکیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکا کی جارح اور دہشت گرد فوج کی حمایت سے آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ان میں آگ لگ گئی اور انھیں روک دیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ "اللہ کے فضل و کرم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جانبازوں کی ہمت سے آبنائے ہرمز بند ہے اور سات شرطیں پوری ہونے تک اس صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ سینٹکام کی جارح فورسز کی جانب سے آئل ٹینکروں کو غیر قانونی اور بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کا نتیجہ مسلسل اور شرمناک ناکامیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel