سعودی اتحاد کے خلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ
یورپ میں انسانی حقوق کے غیر سرکاری ادارے اے ایف ڈی نے یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں سعودی اتحاد کے خلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
روزنامہ شرق الاوسط کے مطابق اے ایف ڈی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے بارے میں قائم عالمی ورکنگ گروپ نے اپنی رپورٹ میں سعودی اتحاد کو یمنی بچوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو یمن میں اس تحاد کے جنگی جرائم کا ایک اور ثبوت ہے۔انسانی حقوق کے غیر سرکاری یورپی ادارے کے مطابق، یمنی بچوں کے قتل عام کے بارے میں عالمی ورکنگ گروپ کی رپورٹ، عالمی فوجداری عدالت میں سعودی اتحاد کے خلاف مقدمہ چلائے کے لیے کافی ہے۔بیان میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سمیت تمام اداروں سے کام لیتے ہوئے یمن میں بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لائے۔سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ ملکر تقریبا تین سال سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے۔