برطانوی اور سعودی وزراء خارجہ کا ایران مخالف بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i316825-برطانوی_اور_سعودی_وزراء_خارجہ_کا_ایران_مخالف_بیان
برطانیہ اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بے بنیاد اور من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے یمن میں ایران کے کردار کو خطرناک قرار دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • برطانوی اور سعودی وزراء خارجہ کا ایران مخالف بیان

برطانیہ اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بے بنیاد اور من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے یمن میں ایران کے کردار کو خطرناک قرار دیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کل رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں  بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یمن میں اپنے خطرناک کردار کی وجہ سے علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر دعوی کیا کہ سعودی عرب نے یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کے لئے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے۔

اس پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے ما بین ایران کو کنٹرول کرنے کے لئے سمجھوتہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کے  وزیر خارجہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ سعودی عرب پریمن کی جنگ مسلط کی گئی ہے کہا کہ سعودی عرب یمن میں سیاسی راہ حل کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ایسے میں برطانیہ کا دورہ کیا ہے کہ جب برطانیہ کے وزیراعظم ٹیرزا مے کو یمن میں سعودی جارحیت کے حوالے سے سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اس حوالے سے سخت دباو میں ہیں۔