اسپین میں ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i318093-اسپین_میں_ریٹائرڈ_ملازمین_کے_احتجاجی_مظاہرے
اسپین میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی ادائیگی کی نجکاری کے لئے حکومت کے منصوبے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • اسپین میں ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

اسپین میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی ادائیگی کی نجکاری کے لئے حکومت کے منصوبے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور بڑے شہر بارسلونا سمیت مختلف شہروں کو یہ احتجاجی مظاہرے برفباری کے باوجود کئے گئے جن میں مظاہرین نے اپنے ملک کے وزیراعظم ماریانو راخوئی کے منصوبوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اسپین کے وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان پر ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں ڈکیتی کرنے کا الزام عائد کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں ریٹائرڈ ملازمین کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں گذشتہ چند برسوں کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں صرف پچّیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ملک میں بڑھتی ہوئی افراط زر کے مقابلے میں یہ اضافہ بہت کم سمجھا جاتا ہے۔