شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی
Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
روس کی مسلح افواج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں مسلج دہشت گردوں کو بعض ممالک کی طرف سے ہتھیار اور مالی امداد مل رہی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ شام کے خلاف کئی ممالک غیر اعلانیہ جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر پیشرفتہ ہتھیار اور مالی امداد فراہم کررہے ہیں اسی وجہ سے شام میں جنگ طول پکڑ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس صرف شام کی قانونی حکومت کی حمایت کررہا ہے ۔
باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امریکہ، اسرائيل اور امارات شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ ترکی بھی پہلے آشکار اور اب مخفیانہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
ٹیگس