فرانس کے 140 شہروں میں احتجاجی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i326040-فرانس_کے_140_شہروں_میں_احتجاجی_مظاہرے
فرانس کے ایک سو چالیس شہروں میں منگل کے روز حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • فرانس کے 140 شہروں میں احتجاجی مظاہرے

فرانس کے ایک سو چالیس شہروں میں منگل کے روز حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں امانوئل میکرون کے برسر اقتدار آنے کے بعد منگل کے روز کے یہ مظاہرے، حکومت کے خلاف سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے رہے، جن میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔دارالحکومت پیرس میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں اس ملک کو اب تک کروڑوں یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔حکومت مخالف مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکرون کے اصلاحاتی پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ٹھیکیداروں، کمپنی مالکوں اور سرمایہ دار طبقوں  کے حق میں کام کر رہی ہے۔