فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے میں تشدد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i326176-فرانس_میں_حکومت_مخالف_مظاہرے_میں_تشدد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت کے خلاف کیا جانے والا منگل کے روز کا مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے میں تشدد

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت کے خلاف کیا جانے والا منگل کے روز کا مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔

فرانس میں سرکاری ملازمین کی تعداد میں کمی کئے جانے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جبکہ پیرس میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے دوکانوں کے شیشے توڑے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے اور کئی دیگر کو سیکورٹی اہلکاروں‍ نے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ فرانس کے ایک سو چالیس شہروں میں منگل کے روز حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں اس ملک کو اب تک کروڑوں یورو کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

حکومت مخالف مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکرون کے اصلاحاتی پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ٹھیکیداروں، کمپنی مالکوں اور سرمایہ دار طبقوں  کے حق میں کام کر رہی ہے۔