ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
چین نے ایران کے ساتھ تجارتی روابط میں توسیع پر زور دیا ہے
چینی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تجارت میں فروغ کا ارادہ رکھتا ہے ۔چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت اقوام متحدہ کی کسی قرار داد کے منافی نہیں ہے اور چین امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں دیتا۔چین کی حکمراں جماعت کے ترجمان روزنامہ گلوبل ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ چینی کمپنیاں امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کی پیروی نہیں کریں گی ۔قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینے میں ایران اور چین کے درمیان تجارت کا حجم تیرہ اعشاریہ دو ارب ڈالر رہا ہے جو دو ہزار سترہ کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ تین فیصد اضافے کی نشاندھی کرتا ہے ۔
ٹیگس