فرانس کی پارلیمنٹ کو خالی کرا لیا گیا
فرانس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو مشکوک پاؤڈر ارسال کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ کو خالی کرا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز فرانس کے رکن پارلیمنٹ مییر حبیب کے لئے توہین آمیز مکتوب اور کچھ مشکوک پاؤڈر کا پیکٹ ارسال کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ کے ایک حصے کو ایک گھنٹے تک خالی رکھا گیا۔اس واقعے کے فورا بعد فائربریگیڈ کے چالیس اہلکار اور بیس پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے اور تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد واضح ہوا کہ ارسال کیا گیا پاؤڈر،جراثیم سے آلودہ نہیں ہے۔مییر حبیب، فرانس کی یہودی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک رکن ہیں۔دو ہزار سترہ میں فرانسیسی صدر میکرون نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہودی دشمنی میں صیہونیت مخالف کسی بھی قسم کا کوئی بھی اقدام قابل مذمت ہے۔ صیہونیت کی حمایت میں اس طرح کا بیان فرانس کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا بیان تھا -