یورپ امریکہ کے مقابلے میں اپنے مفادات کادفاع کرے، جرمنی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i334253-یورپ_امریکہ_کے_مقابلے_میں_اپنے_مفادات_کادفاع_کرے_جرمنی_کا_مطالبہ
جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی پابندیوں اور ٹیرف کے مقابلے میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • یورپ امریکہ کے مقابلے میں اپنے مفادات کادفاع کرے، جرمنی کا مطالبہ

جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی پابندیوں اور ٹیرف کے مقابلے میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکی اقتصادی پابندیوں اور ٹیرف سے مرعوب ہونے کے بجائے اس کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے اسٹیل اور ایلمونیئم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد سے امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔امریکہ نے رواں سال مارچ میں یورپی ملکوں کے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمدات پر بالترتیب پچیس اور دس فی صد ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کے جواب میں یورپ نے بھی امریکہ سے درآمد کی جانے والے بعض مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔