امریکہ،شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i334973-امریکہ_شام_میں_دہشت_گردوں_کی_حمایت_کررہا_ہے
شام میں دہشتگردوں کی امریکی حمایت کرنے سے متعلق دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے بیانات اور ثبوت سامنے آنے کے بعد اب خود امریکہ میں بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ،شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے

شام میں دہشتگردوں کی امریکی حمایت کرنے سے متعلق دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے بیانات اور ثبوت سامنے آنے کے بعد اب خود امریکہ میں بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔

النشرہ  کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ خاتون تلسی گیبرڈ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے ادلب کے واقعات کے سلسلے میں امریکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت شام میں القاعدہ اور اس کی ذیلی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے۔ انہون نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت شام میں اس وقت 20 ہزار سے 40 ہزارتک دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔