شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا بہانہ
Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے شام میں واشنگٹن کی فوجی موجودگی کے جواز کے لئے ایران کا بہانہ بنایا ہے۔
انھوں نے شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی جاری رکھنے کے لئے دعوی کیا ہے کہ شام میں جب تک ایرانی فوجی موجود ہیں امریکی فوجی بھی باقی رہیں گے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ شام میں فوجی مشاورت کی سطح پر ایران کی موجودگی، شامی حکومت کی باضابطہ درخواست پر ہے جس سے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ شام سے داعشی گروہ کے خاتمے کے باوجود امریکہ اس ملک سے واپس نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر شام کے ایک علاقے کو اپنے قبضے لے رکھا ہے جبکہ اس ملک میں وہ دہشت گرد گروہ کی بھرپور مدد و حمایت کر رہے ہیں۔
ٹیگس