موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کینیڈا میں مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i338375-موسمیاتی_تبدیلیوں_کے_خلاف_کینیڈا_میں_مظاہرے
ہزاروں کینیڈین شہریوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے حق میں مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کینیڈا میں مظاہرے

ہزاروں کینیڈین شہریوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے حق میں مظاہرے کئے۔

ریاست کبک  کے شہر مونٹریال میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے مقامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست قرار دے۔
 مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر زمین کی حدت کم کرو، سمندر کی سطح نہیں تنخواہوں میں اضافہ کرو جیسے نعرے درج تھے۔
ایسے مظاہرے ریاست کبک کے دس دیگر شہروں میں کئے گئے جن میں ہزاروں افراد شریک تھے۔