اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i338894-اقوام_متحدہ_میں_حق_خود_ارادیت_کی_قرارداد_منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی قرارداد کی متفقہ طور پرمنظوری دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی قرارداد کی متفقہ طور پرمنظوری دی۔

حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش  کیا جائیگا۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے ، فلسطین اورکشمیرکے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر سمیت تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔