بم رکھے جانے کی افواہ کے بعد جرمنی کا کرسمس بازار بند
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i340767-بم_رکھے_جانے_کی_افواہ_کے_بعد_جرمنی_کا_کرسمس_بازار_بند
بم رکھے جانے کی دھمکی کے بعد جرمنی کے شہر ہائیدی میں قائم عارضی کرسمس بازار اور شاپنگ مال بند کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • بم رکھے جانے کی افواہ کے بعد جرمنی کا کرسمس بازار بند

بم رکھے جانے کی دھمکی کے بعد جرمنی کے شہر ہائیدی میں قائم عارضی کرسمس بازار اور شاپنگ مال بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کرسمس بازار اور شاپنگ مال میں بم رکھے جانے کی دھمکی مقامی نشریے فوکس کو بذریعہ ایمیل موصول ہوئی تھی۔

نشریے فوکس کے مطابق پچھلے چند روز کے دوران بم رکھے جانے کی دھمکیوں نے مقامی لوگوں کے لیے کافی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ دھمکیوں کے بعد صوبہ اشلیسونگ ہولشٹائن میں ریپڈ ایکشن فورس کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بعض پبلک مقامات کو مشکوک اشیا نہ ملنے کے باجود خالی کرا لیا گیا۔ پولیس بم رکھے جانے کی دھمکیوں اور افواہیں پھیلانے والوں کو تلاش کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔