خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف لندن میں احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342608-خواتین_کے_ساتھ_امتیازی_سلوک_کے_خلاف_لندن_میں_احتجاج
خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خواتین کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف لندن میں احتجاج

خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خواتین کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں خواتین مارچ کے تحت نکالی جانے والی ریلی میں شریک خواتین نے بے انصافی ختم کرو جیسے نعرے لگاکر  خواتین کے مساوی حقوق پرتاکید کی -ریلی میں شریک خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کی مخالفت کے علاوہ ماحولیات اور تارکین وطن کے حقوق سے متعلق تشویش کے بارے میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے اجتماع کرنے کے بعد لندن کے مرکز میں واقع ٹریفالگر اسکوائر کی جانب مارچ کیا - اجتماع کے شرکا سے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیات نے خطاب کیا -