فلپائن، چرچ دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i343033-فلپائن_چرچ_دھماکوں_میں_مرنے_والوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
فلپائن کے شہر جولو کے ایک چرچ میں اتوار کی صبح ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • فلپائن، چرچ دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

فلپائن کے شہر جولو کے ایک چرچ میں اتوار کی صبح ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی جزیرہ جولو کے رومن کیتھولک چرچ میں ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ستر سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ کے ترجمان نے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے چرچ حملوں کے منصوبہ سازوں  کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں گے۔