شام: داعشیوں کے پاس موجود دسیوں ٹن سونا امریکہ منتقل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i344852-شام_داعشیوں_کے_پاس_موجود_دسیوں_ٹن_سونا_امریکہ_منتقل
امریکی فوجی حکام نے ہزاروں کلو سونے کے بدلے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے اہم سرغنوں کو شام میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور امریکی فوجی ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • شام: داعشیوں کے پاس موجود دسیوں ٹن سونا امریکہ منتقل

امریکی فوجی حکام نے ہزاروں کلو سونے کے بدلے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے اہم سرغنوں کو شام میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور امریکی فوجی ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔

 نیوز ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں اور داعش کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت امریکہ نے صوبہ دیرالزور کے علاقے الباغوز میں داعش کے آخری ٹھکانے میں موجود دسیوں ٹن سونا اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے محفوظ انخلا کی خاطر سونے کے مزید گوداموں کے پتے بھی امریکی فوجیوں کو بتا دیئے ہیں اور مجموعی طور پر واشنگٹن منتقل کیے جانے والے سونے کی مقدار پچاس ہزار کلو تک پہنچ گئی ہے۔
سونے کی کچھ مقدار سیرین ڈیموکریٹک فورس کے حصے میں بھی آئی ہے۔
 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے علاقے پر کئی بار پروازیں کی ہیں اور داعش کے سونے اور دولت سے بھرے متعدد صندوق جنوبی حسکہ کے علاقے دشیشہ منتقل کیے ہیں۔