شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ مخالفین کا اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346769-شمالی_آئرلینڈ_میں_بریگزٹ_مخالفین_کا_اجتماع
شمالی آئرلینڈ کے سیکڑوں افراد نے ایک اجتماع میں شرکت کر کے بریگزٹ پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ مخالفین کا اجتماع

شمالی آئرلینڈ کے سیکڑوں افراد نے ایک اجتماع میں شرکت کر کے بریگزٹ پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

فرانس پریس کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے شہریوں نے سرحدی شہر نیوری کے قریب ایک پل پر اجتماع کیا اور ایسی حالت میں کہ وہ اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے، یورپی یونین میں برطانیہ کے باقی رہنے کا مطالبہ کیا۔ان لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بریگزٹ سے، جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مابین امن کا سمجھوتہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔عشروں کی بدامنی کے بعد انیّس سو اٹھانوے میں اس سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام نے جمعہ انتیس مارچ کو یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے لئے اس ملک کی وزیر اعظم کے مجوزہ بریگزٹ سمجھوتے کو تیسری بار مسترد کر دیا۔