امریکہ میں قومی ایمرجنسی کا نفاذ
May ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو غیر ملکی ٹیلی کام حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا ہے، غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
دوسری جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کسی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ قدم خاص طور پر چینی ٹیلی کام کمپنی کے حوالے سے اٹھایا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر کامرس سیکریٹری کو ایسے ٹرانزیکشنز روکنے کا اختیار دیتا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ٹیگس