برطانیہ کا یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353811-برطانیہ_کا_یورپی_یونین_کے_اجلاس_میں_شرکت_نہ_کرنے_کا_اعلان
حکومت برطانیہ نے آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود شرکت کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ کا یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

حکومت برطانیہ نے آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود شرکت کا اعلان کیا ہے۔

لندن میں سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ آئندہ ماہ سے قومی مفادات اور سلامتی سے متعلق اجلاسوں کے سوا یورپی یونین کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی کونسل کے چیرمین کے نام خط میں ایک بار پھر یریگزٹ معاہدے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔وہ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ بریگزٹ برطانیہ کا اہم ترین مسئلہ ہے اور ان کا ملک بغیر معاہدے کے بھی اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے خود کو علیحدہ کرلے گا۔قابل ذکر ہے کہ باون فی صد برطانوی شہریوں نے سن دوہزار سولہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں، یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں ناکامی کی وجہ سے اب تک برطانیہ میں دو حکومتیں ختم ہوچکی ہیں۔