جاپان کے وزیراعظم کو ایران کے صدر سے ملاقات میں دلچسپی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i354286-جاپان_کے_وزیراعظم_کو_ایران_کے_صدر_سے_ملاقات_میں_دلچسپی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مثبت پالیسی نے عالمی رہنماوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran
  • جاپان کے وزیراعظم کو ایران کے صدر سے ملاقات میں دلچسپی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مثبت پالیسی نے عالمی رہنماوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبےنے جمعہ کے روزٹوکیو میں افریقی ترقی سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرانے کے لئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات پراپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر علاقائی تناؤ کو کم کرانے کے لئے صدر روحانی سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں.

جاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی وسطی کے امن و استحکام براہ راست جاپانی مفاد سے منسلک ہے اسی لیے میں اس خطے میں موجودہ تناؤ کے خاتمے کے لیے اپنی تمام قابلیتوں کو بروئے کار لاوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مثبت پالیسی نے عالمی رہنماوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔