ایف آئی ٹی ایف کی پاکستان پر تنقید
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف آئی ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی مالی ترسیل روکنے کے لئے پاکستان کی کوششیں ناکافی رہی ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یف آئی ٹی ایف نےاپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور سینٹرل بینک کو دہشتگردوں کو پہنـچنے والی مدد روکنے کے لئے مزید سنجیدہ اقدامات کرنا چاہئے۔ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس ادارے کی ہدایات پر عمل نہ ہوا تو پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف نئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس وقت پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔ایف اے ٹی ایف نےاس سے پہلے بھی پاکستان کو دہشتگردوں کے مالی ذرائع کا پتہ لگا کر اسے روکنے کا موقع دیا تھا۔ایف اے ٹی ایف ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو انیس سو اناسی میں گروپ جی سیون کی پہل پر منی لانڈرنگ کا سلسلہ روکنے کے لئے قائم ہوا ہے۔