فلسطینیوں کے حملے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361672-فلسطینیوں_کے_حملے_میں_14_اسرائیلی_فوجی_زخمی
مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 14 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے حملے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 14 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں کار سوار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر اس وقت گآڑی چڑھا دی جب وہ ایک تقریب کے بعد جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق اسرائیل کے جولانی بریگیڈ سے ہے۔ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابھی تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جبکہ صیہونی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر صیہونی مخالف کارروئی شروع کی۔