کورونا، انسانی بحران بن چکا ہے: اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364984-کورونا_انسانی_بحران_بن_چکا_ہے_اقوام_متحدہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا ایک انسانی بحران ہے جو تیزی سے انسانی حقوق کا بحران بن رہا ہے۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • کورونا، انسانی بحران بن چکا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا ایک انسانی بحران ہے جو تیزی سے انسانی حقوق کا بحران بن رہا ہے۔ 

انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ کوویڈ-19 کے بحران سے نمٹنے میں عوامی خدمات کی فراہمی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور کچھ چیزیں ہیں جو ان خدمات تک رسائی میں رکاوٹ ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کا کچھ حلقوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، نفرت انگیز بیانوں میں اضافہ ہوا ہے ، حساس گروہوں پر حملے بڑھ گئے ہیں اور سخت حفاظتی اقدامات کے خطرے کی وجہ سے صحت عامہ کے خطرات کم ہوگئے ہیں۔ 
گوٹیرس نے فروری کے مہینے میں دنیا بھر کے ممالک، کاروبار اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ میں مدد کریں۔ 
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں اس سے پہلے کہا تھا کہ بحران کے وقت انسانی حقوق پیچھے نہیں رہ سکتا اور ہم فی الحال سب سے بڑے بین الاقوامی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جو کئی نسلوں میں نہیں دیکھا گیا ہے۔