دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری، 2 لاکھ افراد ہلاک
دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 2 لاکھ 3 ہزار اموات ہو گئیں جبکہ 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ میں مزید 813 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد برطانیہ وہ پانچواں ملک بن گیا جہاں کورونا سے 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد ہے۔
گزشتہ روز فرانس میں مزید 369 افراد ہلاک ہوئے تاہم فرانس میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔
ترکی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو چکی جبکہ روس میں 74 ہزار مریض سامنے آ چکے تاہم روس میں کورونا مریضوں میں شرح اموات کم ہے اور وہ27 لاکھ ٹیسٹ بھی کر چکا ہے۔