May ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • چھ فٹ کا اجتماعی فاصلہ کافی نہیں، کورونا وائرس 20 فٹ تک جا سکتا ہے: تحقیق

ایک تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے کا قانون ناکافی ہے کیونکہ یہ خطرناک وائرس چھیکنے یا کھانسنے سے تقریبا 20 فٹ کی دوری تک جا سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے مختلف حالات میں کھانسنے، چھیکنے اور سانس چھوڑنے کے دوران نکلنے والے آلودہ قطروں کی توسیع کا ماڈل تیار کیا ہے ۔ تحقیقات میں یہ ملا کہ کورونا وائرس سردی اور رطوبت والے موسم میں تین گنا تک پھیل سکتا ہے۔

ان محققین اور سائنس دانوں میں امریکا کے سانتا باربرا میں واقع کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین بھی شامل ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ چھیکنے یا کھانسنے کے دوران آلودہ قطرے جراثیم کو 20 فٹ کے فاصلے تک لے جا سکتی ہیں۔

گزشتہ تحقیقات کی بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ چھیکنے، کھانسنے حتی معمول کی گفتگو سے تقریبا 40 ہزار قطرے نکل سکتے ہیں۔ یہ قطرے ہر سکینڈ میں چند میٹر سے لے کر چند سو میٹر تک جا سکتی ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس