تل ابیب میں فائرنگ سے 2 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i367789-تل_ابیب_میں_فائرنگ_سے_2_ہلاک_و_زخمی
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے قریبی شہر یافا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے مین 2 افراد ہلاک و زخمی ہو گ‏ئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں فائرنگ سے 2 ہلاک و زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے قریبی شہر یافا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے مین 2 افراد ہلاک و زخمی ہو گ‏ئے۔

صیہونی اخبار جروزالم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج شام ساحلی شہر یافا کی شاہراہ روبنشناین میں پیش آیا جس میں ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ صیہونی حکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

صیہونی بستیوں میں رہنے والوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھنے کی وجہ سے وہاں جرم اور لاقانونیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔