دنیا کے لئے اچھی خبر، کورونا سے ملے گی جلد ہی نجات
دنیا میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس سے مسلسل اموات ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف ہمیشہ کی طرح اس وبا سے نمٹنے کے لئے سائنسدانوں کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 13 طرح کی ویکسین انسانوں پر ٹسٹ کی گئی ہیں جبکہ 120 سے زائد تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
اسٹرا زینکا بپلک لمیٹیڈ کمپنی اور مارڈنا انک سمیت بائیو ٹیکنالوجی اور فارماسیکوٹکل کمپنیاں اپنی تجرباتی ویکسین کی پیداوار بڑھا رہی ہیں اور سال کے اختتام سے پہلے کروڑوں ڈوز کی سپلائی کا وعدہ کر رہی ہیں۔
دوسری جانب کوویڈ-19 کی ویکسین کا انسانوں پر ٹسٹ شروع کر دیا ہے جبکہ جرمن کمپنی کیور ویک کا کہنا ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک اس کی ویکسین کی پہلی کھیپ منظر عام پر آ جائے گی ۔
عالمی ادارہ صحت کی سائنس داں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے جنیوا سے میڈیا کو خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال کوویڈ-19 کی کروڑوں ڈوز اور 2021 کے آخر تک 2 ارب ڈوز فراہم ہوگي۔
برطانیہ کی آکسفورڈ - اسٹرا زینکا بپلک لمیٹیڈ کمپنی اور مارڈنا انک اور چین کی سینوویک کی جانب سے تیار کی گئی ویکسین کا جولائی میں لیٹ اسٹیج ٹرائل ہوگا۔
جی ایس کے نے کلینکل ٹرائل کیا ہے جبکہ کلور نے انسانوں پر ٹسٹ شروع کر دیا ہے۔