امریکہ، کورونا مریضوں کی تعداد اکہتر لاکھ سے زائد
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اکھتر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکینس یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے چھتیس ہزار ایک سو چھیانوے نئے معاملات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد امریکہ میں کورونا میں مبتلاء مریضوں کی تعداد اکہتر لاکھ چودہ ہزار دو سو پینتیس ہو گئی ہے۔
جان ہاپکینس یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ چار ہزار سات سو باون ہے۔ سنیچر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد میں دوسو چھیاسٹھ افراد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ورڈو میٹر انفو ویب سائٹ نے امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تہتر لاکھ اکیس ہزار تین سو تینتالیس اور مرنے والوں کی تعداد دولاکھ نو ہزار چار سو ترپن بتائی ہے۔
امریکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور مرنے والوں کی شرح کے لحاظ سے اس وقت سر فہرست ہے۔