برطانیہ میں کورونا سے متعلق پابندیوں کے خلاف مظاہرے
Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ ایس او پیز کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کے سخت اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے۔
ایسے حالات میں کورونا محدودیتوں کے خلاف لندن میں مظاہرے ہوئے ہیں کہ جب برطانوی عوام کی اکثریت کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت کے طریقہ کار سے کوش نہیں ہے۔ اسکے علاوہ برطانوی معیشت کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے اور روزگار کے بہت سے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں چار اکتوبر کے بعد سے ہر روز کم سے کم دس ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ بعض دنوں میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار تک بھی رکارڈ کی گئی ہے۔