ٹرمپ کے انتہا پسند حامیوں کے مظاہرے+ ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i375959-ٹرمپ_کے_انتہا_پسند_حامیوں_کے_مظاہرے_ویڈیوز
امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۱۷ Asia/Tehran

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے نسل پرست اور انتہا پسند حامیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے کئے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بڑے احتجاجی اجتماع میں شرکت کے لئے مختلف ریاستوں اور شہروں سے نسل پرست اور مسلح گروہ بھی واشنگٹن پہنچے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں کی طرف سے کئے جانے والے اس مظاہرے میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے-

امریکہ کے صدارتی انتخابات منعقد ہوئے دس روز پورے ہو رہے ہیں مگر  ووٹوں کی گنتی کا عمل اب بھی جاری ہے۔