کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد امریکی اسپتالوں کو بحران کا سامنا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377846-کورونا_کے_بڑھتے_کیسز_کے_بعد_امریکی_اسپتالوں_کو_بحران_کا_سامنا
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اس ملک کے اسپتال اور میڈیکل عملے سنگین بحران سے روبرو ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد امریکی اسپتالوں کو بحران کا سامنا

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اس ملک کے اسپتال اور میڈیکل عملے سنگین بحران سے روبرو ہو گئے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک دن میں ایک لاکھ تیس ہزار نوے افراد کورونا میں مبتلا ہو کے اسپتالوں میں ایڈمیٹ ہیں۔ یہ امریکہ میں کورونا پھیلنے کے بعد سے اسپتالوں میں بھرتی ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں امریکی اسپتالوں کی صورت حال بہت خراب ہے۔ اکثر اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک سترہ ملین تین لاکھ چورانوے ہزار تین سو چودہ افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں اور تین لاکھ چودہ ہزار چھے سو انتیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔