دنیا کے سترہ ملکوں میں ہندوستانی کورونا وائرس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i385206-دنیا_کے_سترہ_ملکوں_میں_ہندوستانی_کورونا_وائرس
صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ہندوستانی ویرینٹ دنیا کے سترہ ملکوں میں پہنچ چکا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  •  دنیا کے سترہ ملکوں میں ہندوستانی کورونا وائرس

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ہندوستانی ویرینٹ دنیا کے سترہ ملکوں میں پہنچ چکا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ڈبلو ایچ او نے بدھ کو رپورٹ جاری کی ہے کہ ہندوستانی کورونا وائرس، بلجیئم، سوئزر لینڈ، یونان اور اٹلی سمیت دنیا کے سترہ ملکوں میں پہنچ چکا ہے۔ ڈبلو ایچ او کے مطابق یہ میوٹیڈ کورونا وائرس اپنی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے تعلق سے حالات بہت پیچیدہ اور بحرانی ہوگئے ہیں۔
اس وقت دنیا کو ہندوستانی کورونا وائرس کے ساتھ ہی جنوبی افریقا، برازیل اور برطانیہ کے نام سے منسوب کورونا وائرس کابھی سامنا ہے۔