روس میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i459040-روس_میں_فوجی_طیارہ_حادثے_کا_شکار_17_افراد_ہلاک
روس کے جنوبی علاقے میں منگل کو ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اس حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2026-11-18T12:30:37+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • روس میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

روس کے جنوبی علاقے میں منگل کو ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اس حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ’اے این-12‘ فوجی طیارہ یاگونوفو گاؤں کے نزدیک تباہ ہوا۔ اس گاؤں کے نزدیک ہی ایک ہوائی اڈہ واقع ہے۔

حادثے میں طیارے پر سوار تمام 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے پہلے روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ منگل کو ہی سربیا کے شمالی حصے میں ایک ’مگ-29' لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ بلغراد سے تقریباً 45 کلومیٹر (28 میل) شمال مغرب میں واقع قصبے ’ستارا پازووا' کے قریب صبح کے وقت پیش آیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel