افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i392856-افغانستان_سے_غیر_ملکیوں_کے_انخلا_کا_عمل_جاری
افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری

افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے زلمی خلیل زاد نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران دسیوں امریکیوں سمیت ڈھائی سو غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔

پندرہ اگست کو افغانستان کے اقتدار پر طالبان گروہ کا کنٹرول ہو جانے کے بعد سے اس ملک سے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شہریوں منجملہ امریکی و جرمن نیز دو نیشلٹی کے حامل افغان شہریوں کو بیرون ملک منتقل کیا جا چکا ہے۔