اقوام متحدہ میں ڈائناسور کی قابل توجہ گفتگو سنیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i395365-اقوام_متحدہ_میں_ڈائناسور_کی_قابل_توجہ_گفتگو_سنیں
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو ان ڈی پی نے ماحولیات کی تبدیلی کی کانفرنس منعقد کرنے سے پہلے ایک کیمپین شروع کیا ہے جس کے تحت دکھایا گیا ہے کہ ایک معدوم ڈائناسوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں داخل ہوتا ہے جس کے بعد سارے لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو ان ڈی پی نے ماحولیات کی تبدیلی کی کانفرنس منعقد کرنے سے پہلے ایک کیمپین شروع کیا ہے جس کے تحت دکھایا گیا ہے کہ ایک معدوم ڈائناسوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں داخل ہوتا ہے جس کے بعد سارے لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

اس ڈائناسور کا نام فراینکی ڈی ڈینو ہے، یہ اقوام متحدہ کے بڑے ہال میں داخل ہوتے ہی کچھ نہیں کہتا اور سیدھے مائک کے پاس جاتا ہے اور لوگوں سے خطاب میں کہتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انسان بہانے بازی سے باز آجائیں اور تبدیلی پیدا کریں، اگر آپ کو میرا موقف جاننا ہے تو معدومیت کا انتخاب نہ کریں۔